مسیحی برادری کا سیالکوٹ جلسے کیلیے پی ٹی آئی کو گراؤنڈ دینے سے انکار
14مئی کو گراؤنڈمیں ہی جلسہ ہوگا،مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی، شفقت محمود، عثمان ڈار
لاہور:
کرسچن کمیونٹی نے تحریک انصاف کو جلسے کیلیے گراؤنڈ دینے سے انکارکردیا۔
کرسچن کمیونٹی نے مذہبی عبادتگاہ کیلیے مختص گراؤنڈ تحریک انصاف کو جلسے کیلیے دینے سے انکارکردیا جب کہ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔
پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کا بروز ہفتہ شام 6بجے بارہ پتھر گراؤنڈ میں جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے کرسچین کمیوٹنی نے اے سی اورڈی سی کو درخواست دی ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر تحریک انصاف ان کی عباد ت گاہ گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے جس کی ان کی طرف سے کرسچین کمیونٹی اور مشنری ڈپارٹمنٹ سے کسی قسم کی اجازت حاصل نہ کی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر شفقت محمود اور عثمان ڈار نے کہا کہ وہ ہر صورت میں بارہ پتھر اسکول میں جس کیلیے وہ انتظامات مکمل کرچکے ہیں جلسہ کرینگے، کسی قسم کی مداخلت کی تو اس کی ذمے دار مقامی ن لیگ کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ ہوگی۔