مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کو کورونا ہوگیا

کورونا کی معمولی علامات محسوس ہوئی ہیں، بل گیٹس

بل گیٹس نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرخود کو قرنطینہ کرلیا:فوٹو:فائل

کراچی:
مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مائیکروسوفٹ کے بانی اوردنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں شامل ارب پتی بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔




بل گیٹس نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اوران میں کورونا کی معمولی علامات ظاہرہوئی ہیں۔ماہرین کی ہدایت پرمکمل صحت یاب ہونے تک خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

بل گیٹس کے صحت کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے 'بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے جنوری میں کورونا وبا کے خلاف موثراقدامات کے لئے 150 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story