بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک

کامن ویلتھ گیمز منتظمین نے اخراجات اٹھانے سے معذرت کرلی ہے

مسئلے کے حل کے لئے کرکٹ بورڈ اورگیمز منتظمین میں مذاکرات ہورہے ہیں:فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ذرائع کےمطابق برمنگھم کامن ویلیتھ گیمز میں کپتان بسمعہ معروف کی بیٹی کے ساتھ شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ گیمز منتظمین نے پیرنٹل پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اخراجات برداشت کرنے سے معذرت کی ہے۔


کرکٹ بورڈ حکام کی گیمز منتظمین کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور بورڈ اور کھلاڑی کی جانب سے نصف اخراجات برداشت کرنے سمیت کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔

بسمعہ معروف کے پاس بیٹی کو گھر چھوڑ کر جانے کا آپشن بھی ہے۔ بورڈ نے بسمہ معروف کو اس بارے میں جلد فیصلہ سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستانی ویمن ٹیم کا اعلان سترہ مئی کو ہوگا۔
Load Next Story