ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان پی سی بی نے 50 سے زائد کھلاڑیوں کو طلب کرلیا رپورٹس

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو ہوم سیریز میں موقع ملنے کا امکان

(فوٹو: ٹوئٹر)

LONDON:
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی ہوم سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 50 سے زائد کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ کے دوران پاکستان سپر لیگ، ڈومیسٹک کرکٹ اور کاؤنٹی چیمپئین شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بلوایا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے 25 کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جس کے بعد کھلاڑیوں کے فٹنس لیول اور پرفارمنس پر انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15 سے 25 مئی جبکہ اسکواڈ کا حتمی اعلان 27 سے 29 مئی کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔


اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے ملک میں سیاسی صورتحال کے باعث راولپنڈی کے بجائے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز منتقل کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا تاہم اب تک کوئی حتمی اعلان نہیں گیا۔

پاک ویسٹ انڈیز میچز کا شیڈول

8 جون پہلا ون ڈے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

10 جون پہلا ون ڈے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

12 جون پہلا ون ڈے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
Load Next Story