وزیراعلیٰ نے پیرکوہ میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے 1 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیے
وزیراعلیٰ بلوچستان کی پانی کے ذخائر میں اضافے تک ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی
ATTOCK:
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے 1 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پانی کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے لیے 10 ملین روپے کے خصوصی فنڈز جاری کیے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے فنڈز ملنے کے بعد محکمہ پی ایچ ای نے ٹینکروں کے ذریعہ علاقے میں پینے اور استعمال کے پانی کی فراہمی کا آغاز کردیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں زیرزمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی، رپورٹ
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ بارشوں کے آغاز اور پانی کے ذخائر میں اضافے تک ٹینکروں کے زریعہ پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے، کمشنر سبی ڈویژن پانی کے بحران کے حل کے لیے جاری اقدامات کی نگرانی کریں۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے سیکریٹری صحت کو میڈیکل ٹٰیمیں پیر کوہ بھیجنے کی بھی ہدایت کی اور وبائی امراض کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی۔