بھارت میں مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت کے بندر برآمد

بندروں کو چین، بنکاک اور آسٹریلیا سے براستہ بھارت مشرق وسطیٰ بھیجا جارہا تھا

نایاب نسل کے بندر ضبط(فوٹو فائل(

بھارتی کسٹم افسران نے مسافر بردار بس سے کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی بندر ضبط کر لیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کسٹم افسران نے ریاست آسام سے سیلیگوری جانے والی بس کو مغربی بنگال میں روکا تو بس سے غیرملکی نسل کے بندر برآمد ہوئے۔

مسافر بردار بس میں چار بندر موجود تھے جنہیں چین، بنکاک اور آسٹریلیا سے براستہ بھارت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں منتقل کیا جا رہا تھا۔


بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بندروں کی مالیت 2 کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد ہے اور ابھی تک کسی نے بندروں کی ملکیت کا دعویٰ بھی نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے سیکشن 110 کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت بندروں کو ضبط کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنگلی جانوروں کی غیرقانونی درآمد وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت سنگین جرم ہے۔
Load Next Story