وزیر خارجہ بلاول بھٹو 17 مئی کو امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے
بلاول بھٹو 18 مئی کو امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
WELLINGTON:
دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی اور بتایا کہ بلاول بھٹو 17 مئی کو امریکا دورے پر روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سترہ مئِی کو امریکا کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، اٹھارہ مئی کو سیکریٹری این ٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ کی امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پندرہ مئی کو نئِی دہلی میں بھارت کی میزبانی میں شنگھائِی تعاون تنظیم کی انسداد دہشت گردی پر ماہرین کا اہم اجلاس ہوگا، جس میں دفترخارجہ اعلی حکام اور ماہرین پر مشتمل وفد شرکت کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں شنگھائِی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی ماہرین کے اجلاس میں شرکت کرے گا، پاکستان بھارت سے بلامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے۔
ترجمان نے نئی افغان حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان استعمال نہ ہونے دے، ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشت گرد گرہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائِی عمل میں لائی جائے، پاکستان نے ماضی کی حکومتوں پر بھی بار بار دہشت گردی روکنے بارے زوردیتا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستی کا خواہاں ہے تاہم نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے اب نئی دہلی کی ذمہ داری ہے کہ سازگارماحول پیدا کرے۔