این ایچ اے نے 3 اہم منصوبوں کے لئے 143637 ملین مانگ لیے

منصوبوں میں موٹروے چوکیوں، دفاتر کے لئے اراضی، ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، سینٹرل پولیس آفس کی تعمیر شامل ہیں۔

این ایچ اے نے ان تین اہم منصوبوں کے لئے اگلے مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز میں رقم مانگی ہے۔ فوٹو: فائل

این ایچ اے نے اگلے مالی سال15-2014 کے لئے ڈی ڈی ڈبلیو پی اور سی ڈی ڈبلیو پی کے منظورشدہ تین اہم منصوبوں کیلیے 143.637 ملین روپے حکومت سے مانگ لئے ہیں۔


ایکسپریس کوملنے والی معلومات کے مطابق این ایچ اے نے جن تین اہم منصوبوں کی اگلے مالی سال کے لئے بجٹ تجاویزمیںرقم مانگی ہے ان میںپہلامنصوبہ این فائیوکے ساتھ نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس، پولیس کی چوکیاں اور دفاترکے قیام کے لئے اراضی خریدناہے، یہ کل 404.000ملین مالیت کامنصوبہ تھا، 30جون 2013 تک اس پر 373.851 ملین روپے خرچ ہوئے، پی ایس ڈی پی نے 2013-14کے لئے کوئی رقم مختص کی نہ 14-2013 کی دوسری سہ ماہی میں کچھ جاری کیاگیا اس لئے منصوبے کے لئے اگلے مالی سال میں کل 90.149 ملین روپے مانگے گئے ہیں۔

دوسرا منصوبہ شیخوپورہ میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کاقیام ہے، یہ کل 95.226ملین روپے مالیت کامنصوبہ تھا اور 30 جون 2013 تک اس پر 81.568 ملین روپے خرچ کئے گئے،اس کے لئے پی ایس ڈی پی نے 14-2013 کے لئے کوئی رقم مختص کی نہ 14-2013 کی دوسری سہ ماہی میں کچھ جاری کیاگیا اس لئے منصوبے کے لئے بھی اگلے مالی سال میں کل13.658ملین روپے مانگے گئے ہیں، تیسرا اہم منصوبہ جی الیون ون اسلام آباد کے ماوی ایریا میں نیشنل ہائی وے اینڈموٹر وے پولیس کے سینٹرل پولیس آفس کی تعمیر کا منصوبہ ہے، یہ کل 59.830 ملین روپے مالیت کا منصوبہ تھا جس پر 30جون2013 تک کوئی خرچہ نہیں ہوا تاہم پی ایس ڈی پی نے 14-2013 کے لئے 20 ملین روپے رکھے ہیں اور 14-2013 کی دوسری سہ ماہی تک 8 ملین روپے جاری کئے گئے اس لئے منصوبے کے لئے اگلےمای سال 39.830 ملین روپے مانگ لیےے گئے۔
Load Next Story