یوکرینی کمانڈر نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے مدد مانگ لی

اگر ایلون مسک ہماری مدد نہیں کریں گے تو کون کرے گا، یوکرینی کمانڈر کی دُہائی

ایلون مسک(فوٹو فائل)

ISLAMABAD:
روسی حملوں میں گِھرے یوکرینی فوجی کمانڈر نے براہ راست دنیا کے امیر ترین انسان اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے فریاد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول سے یوکرینی فوج کی 36ویں میرین بریگیڈ کے کمانڈر سرہے وولینا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایلون مسک سے مدد مانگی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کا مقصد صرف ایلون مسک تک رسائی پانا تھا کیوں کہ ایلون مسک ہی ہیں جو ناممکن کو ممکن بنانا سکھاتے ہیں۔




یوکرینی کمانڈر کا کہنا تھا کہ میں وہاں رہ رہا ہوں جہاں زندہ رہنا بہت مشکل ہے لہذا ایلون مسک ایزوفسٹال اسٹیل مل سے نکل کر کسی تیسرے ملک پہنچنے میں ہماری مدد کریں، اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو کون کرے گا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر ماریوپول پر روسی فوج کا مکمل قبضہ ہونے کے بعد 1 ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ایزوفسٹال اسٹیل میں بنے بنکروں میں پناہ لی تھی جہاں وہ پھنس کر رہ گئے ہیں، جن میں سے اکثر زخمی ہیں۔
Load Next Story