اے این ایف کی بلوچستان میں دو کارروائیاں 480 کلو گرام منشیات برآمد
ایک کارروائی تحصیل مچھ اور دوسری کارروائی ژوب میں ہوئی، ایک ملزم گرفتار، علیحدہ علیحدہ مقدمات درج
MULTAN:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں دو کارروائیوں کے دوران 480 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس نے اے این ایف بلوچستان کے ساتھ دو تحصیل مچھ اور ژوب میں مشترکہ کارروائیاں کیں جن میں دو گاڑیوں سے 480.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک کارروائی کے دوران ضلع بولان، تحصیل مچھ کے قریب آب گم کے مقام پر ٹرک کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی 280 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جس پر ٹرک میں سوار نصیر آباد کے رہائشی امان اللہ نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی پشین ژوب خانوزئی روڈ پر واقع کلی دلسورا کے مقام ہوئی جس میں ہینو ٹرک کے خفیہ خانوں سے 200.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔