عازمین حج کے لیے اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ پیکیج لازمی قرار
رواں سال 81 ہزار پاکستانی حج کرینگے، سرکاری حج کی فیس 9 لاکھ 45 ہزار اور پرائیوٹ حج 12 لاکھ روپے تک رکھنے کی سفارش
لاہور:
رواں سال پاکستان سے 81 ہزارعازمین فریضہ حج ادا کریں گے، حجاج کے لیے اسمارٹ فون، انٹرنیٹ پیکج اور مقامی سم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امورنے حج سے متعلق فریم ورک مکمل کرلیا۔ رواں سال 81 ہزار پاکستانی حج ادا کریں گے۔اس سے قبل 2019 میں ایک لاکھ 80 ہزارسے زائد پاکستانی عازمین نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 60 فیصد کوٹا پرائیوٹ حج آپریٹراور40 فیصد سرکاری آپریٹرز کودینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری حج کی فیس 9 لاکھ 45ہزارجبکہ پرائیوٹ حج کی فیس 12 لاکھ روپے تک رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ائیرلائن کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے 2 لاکھ روپے تک مقررکئے جانے کا امکان ہے۔ تمام پاکستانی ائیرلائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔حج کے لئے اب تک 30 ہزارسے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 13 مئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام حجاج کے لئے اسمارٹ فون لازمی قرار دیا گیا ہے۔ادائیگی حج کے لئے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کے لئے انٹرنیٹ پیکج کے ساتھ مقامی سم لینا بھی لازمی ہوگا۔
رواں سال 10 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔