پی پی ایل اورکویت پٹرولیم میں تیل تلاش معاہدے پردستخط

کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی جاتی میں آپریٹر،پی پی ایل پارٹنر ہو گی، حکام

کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی جاتی میں آپریٹر،پی پی ایل پارٹنر ہو گی، حکام فوٹو: فائل

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور کویت پٹرولیم کے درمیان سندھ کے جاتی بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کیلیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔


پی پی ایل حکام کے مطابق معاہدے پر پاکستان کی طرف سے ڈی جی پٹرولیم کنسیشن قاضی سیلم صدیقی اور کویت پٹرولیم کے ذیلی ادارے کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نظار الاداسانی نے دستخط کیے، اس کے علاوہ کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی اور پی پی ایل کے درمیان لیٹر آف انٹنٹ پر بھی دستخط ہوئے۔ معاہدے کے مطابق 2009 کی پٹرولیم پالیسی کے تحت کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی جاتی بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے کام کرے گی جبکہ پی پی ایل اس منصوبے میں جوائنٹ وینچر کے تحت پارٹنر ہوگی۔
Load Next Story