پیٹ کمنز انجری کا شکار ہوکر آئی پی ایل سے باہر

سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل مکمل صحتیابی کیلئے پرامید

(فوٹو: آئی پی ایل)

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری کا شکار ہوکر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز ممبئی انڈیز کے خلاف میچ میں کولہے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل کمنز نے سڈنی روانگی کے لیے بائیو ببل سے باہر آگئے ہیں،جہاں وہ آسٹریلیا کے سری لنکا کے دورے سے قبل اپنی انجری سے صحتیاب ہونا چاہتے ہیں۔


روانگی سے قبل کمنز نے ٹیم کے اراکین کو ٹورنامنٹ کے باقی ماندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران ملک پاکستان میں ہوتے تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہوتے،کامران اکمل

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں فرنچائز نے محض دو میچز باقی رہ گئے ہیں جبکہ متبادل کے لیے ٹیم جلد نام کا اعلان کردے گی۔
Load Next Story