خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

ملازم کھانا اٹھا لیتے ہیں
عارف احمد چٹھہ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی دوست کے گھر دعوت پہ مدعو ہوں مگر جیسے ہی میں دستر خوان پہ بیٹھنے لگتا ہوں ان کے ملازمین سارا کچھ اٹھا کر لے جاتے ہیں ۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت شرم بھی آتی ہے اور دل میں خوف بھی پیدا ہوتا ہے کہ ایسا میرے ساتھ کیوں ہوا۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

سامان پیک کرنا
ثوبیہ منظور، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر بیٹھی ہوں اور میری امی میرے ساتھ بیٹھی سامان پیک کر رہی ہیں۔ ہم دونوں حج پہ جانے کی تیاری کر رہی ہوتی ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

باغ کے پودے مرجھانا
صائمہ فردوس، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے باغ میں تمام پودے اتنے مرجھا گئے ہیں کہ پانی دینے کے باوجود بہتر نہیں ہوئے ۔ میری ساس جو پودوں کا بہت زیادہ شوق رکھتی ہیں ، وہ مجھ پہ بہت ناراض ہو رہی ہیں کہ میری وجہ سے ان کے قیمتی پودے جل گئے ہیں اور میں ادھر بیٹھی روتی چلی جا رہی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔


کمزور سیڑھی
صبا بتول، گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے نئے گھر کو دیکھنے گئی ہوں مگر چھت پہ جانے والی سیڑھی بہت کمزور ہوتی ہے ۔ میں اس کو دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتی ہوں اور مارے ڈر کے ادھر ہی کھڑی رہتی ہوں ۔ مجھے ڈر ہوتا ہے کہ جیسے میں یہاں سے اوپر گئی تو یہ ٹوٹ کر گر جائے گی۔ آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

کمرے میں سانپ کا وہم ہونا
حارث علی ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری والدہ بہت پریشان ہیں اور بار بار ہم کو کہہ رہی ہیں کہ ان کے کمرے میں کوئی سیاہ رنگ کی چیز ہے جو سانپ کی طرح ہے ۔ میں ان کا سارا کمرہ چیک کرتا ہوں مگر مجھے کچھ نظر نہیں آتا ۔ اس کے بعد میرا بھائی بھی بیڈ ہٹا کر سب جگہوں پہ دیکھتا ہے اس کو بھی کچھ نظر نہیں آتا ۔ مگر بہن بھی والدہ کی طرح اسی بات پہ قائم ہے کہ باہر والی کھڑکی سے کچھ رینگتا ہوا اندر آیا ہے۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

چھری سے گوشت نہیں کٹتا
ردا شیخ، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں نے گوشت کاٹنے کے لئے اپنی امی سے چھری لی ہے جو بالکل بھی گوشت نہیں کاٹ رہی ۔ مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے کہ اگر گوشت نہ کٹ سکا تو امی سے بہت ڈانٹ پڑے گی میں جلدی سے اپنی ہمسائی کے گھر جاتی ہوں اور ان سے چھری مانگ کر لاتی ہوں مگر وہ بھی اتنی خراب ہوتی ہے کہ بالکل بھی کام نہیںکرتی اور میں پھر خود کو پریشان ہو کر ادھر ادھر چلتا دیکھتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
Load Next Story