میری دعا ہے کہ کوہلی کی بری فارم جلد ختم ہو محمد رضوان
مجھے یقین ہے کوہلی جلد اپنی فارم بحال کرلیں گے، وکٹ کیپر بلےباز
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں دعا ہی کرسکتا ہوں انکی بری فارم جلد ختم ہو'۔
ایک انٹرویو میں وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے اپنے برے وقت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ برا وقت سب پر آتا ہے مگر چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں، مجھے یقین ہے کوہلی چیمپئین پلئیر ہیں، وہ جلد اپنی فارم بحال کرلیں گے۔
سابق بھارتی کپتان کوہلی ان دنوں مسلسل خراب فارم میں ہیں جبکہ 15 سالوں پر محیط کیرئیر میں وہ پہلی بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک ہی سیزن میں 3 گولڈن ڈکس پر آؤٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوہلی نے تنقید سے بچنے کیلیے ٹی وی کی آواز ہی بند کردی
اس سے قبل کوہلی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ناقدین وہ محسوس ہی نہیں کرسکتے جو میں کررہا ہوں، نہ تو وہ میری جگہ کھیل سکتے اور نہ ہی میری زندگی جی سکتے ہیں۔