امریکی ریاست نویڈا میں بحریہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ پائلٹ ہلاک

پرواز سے قبل طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جائیں گی،امریکی بحریہ

ہارنٹ طیارے 1980 سے امریکی بحریہ میں شامل ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست نویڈا میں بحریہ کے زیر استعمال لڑاکا جیٹ گر کر تباہ جبکہ پائلٹ ہلاک ہوگیا۔


فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی بحریہ میں شامل F/A-18C طرز کا ہارنٹ طیارہ امریکی ریاست نویڈا میں واقع فالن نیول بیس کے قریب تربیتی پرواز کررہا تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرواز سے قبل طیارے میں کوئی خرابی نہیں تھی تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہF/A-18C طرز کے ہارنٹ طیارے 1980 سے امریکی بحریہ میں شامل ہے اور اس قسم کے طیاروں کو عام طور پر فضائی حملوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
Load Next Story