متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان سپردخاک
حرمین شریفین میں شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
لاہور:
متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کوسپرد خاک کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان، خاندان کے دیگرافراد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے شیخ سلطان بن زاید مسجد میں مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نماز جنازہ میں شرکت کی جس کے بعد انہیں البطین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرمسجد الحرام اورمسجد نبوی میں شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر ملک میں 40 روز کا سوگ منایا جارہا ہے۔
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی۔