پارٹنرشپ رائٹس میں 77 فیصد اضافہ پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی خبرہےرمیز راجا
فنڈز کو شائقین کے لئے انفرا اسٹرکچر بہتربنانے پر خرچ کریں گے، رمیز راجا
ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پارٹنرشپ رائٹس میں 77 فیصد اضافہ پاکستان کرکٹ کے لئے زبردست خبرہے۔
پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجا نے ٹوئٹ میں کہا کہ 2023-2022 سیزن کے لئے دوطرفہ ہوم سیریز کے پارٹنرشپ رائٹس میں 77 فیصد اضافہ پاکستانی کرکٹ کے لئے بڑی خبرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ذخائرمیں تاریخی اضافہ ہوا ہے ان فنڈز کو کرکٹ شائقین کے لئے انفراسٹرکچر بہتربنانے پرخرچ کریں گے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں کراچی اورپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں جدید ترین کرسیاں نصب کی جائیں گی۔