عمران خان کے مردان جلسے میں شرکت کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا انکشاف
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ہیلی کاپٹر میں عمران خان کے سفر کی تصدیق کردی
LAUSANNE:
معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا نے مردان جلسے میں شرکت کیلئے عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق خبروں کی وضاحت کردی۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان گزشتہ روز سرکاری امور کی ادائیگی کے سلسلے میں اسلام آباد میں تھے، محمود خان اسلام آباد سے ہی مردان جلسہ میں شرکت کے لیے گئے، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی ہیلی کاپٹر میں ان کے ہمراہ تھے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ یہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہیلی کاپٹر میں کسے بٹھاتے ہیں، جلسے سے واپسی پر عمران خان بذریعہ موٹروے اسلام آباد اور محمود خان پشاور روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے مردان کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔