عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں مریم اورنگزیب
مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کرنے کے بجائے انہوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، وفاقی وزیر اطلاعات
HARIPUR:
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا جا رہا ہے، وہ خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف کو کسی نے جلسہ کرنے سے نہیں روکا، مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کرنے کے بجائے انہوں نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں: سیالکوٹ میں بلااجازت جلسے پر گرفتار پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کردیا گیا
کہ نالائق، نااہل، چور، جھوٹے، کرپٹ، کارٹلز اور مافیا کا ٹولہ چار سال اقتدار سے چمٹا رہا، اقتدار سے جانے کے بعد تین اپریل سے 12 اپریل تک انہوں نے آئین شکنی کی، آئین شکنی اور پارلیمان پر حملے کا واحد مقصد یہ تھا کہ یہ اپنے اقتدار سے چمٹے رہیں، چاہے مہنگائی ہو یا معاشی تباہی انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کیخلاف جوکیا وہ اشتعال انگیز ہے، عمران خان
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ آج خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت کو نو سال ہو گئے ہیں اور نو سال سے احتساب کمیشن کو تالہ لگا ہوا ہے، احتساب کمیشن کو تالہ لگا کر ہیلی کاپٹر کیس کو دبانے کی کوشش کی گئی۔
اسے بھی پڑھیں: جلسہ کرنا حق ہے مگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں، مریم نواز
سیالکوٹ جلسہ گاہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی ٹی آئی بوائز ہائی سکول نے ڈپٹی کمشنر ضلع سیالکوٹ کو 9 مئی کو خط لکھا کہ چرچ گرائونڈ میں مسیحی برادری کی عبادت گاہ ہے، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ یہ ہماری عبادت گاہ ہے، اس کے علاوہ کوئی اور جگہ جلسے کے لئے رکھی جائے۔