عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئرکیا جائے شہباز گل کا سیکرٹری داخلہ کو خط

حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی کے انتہائی محدود اقدامات کیے گئے ہیں، شہبازگل

حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی کے انتہائی محدود اقدامات کیے گئے ہیں، شہبازگل۔:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وزارت کا افسر فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئر کرے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں حیران ہوں کہ متعلقہ سیکشن افسر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پوچھ رہا ہے، جب کہ ضمانت پر مجرم خاتون کوملٹی لئیر سیکیورٹی حصار فراہم کیے جارہے ہیں، تحقیقاتی ادارے نے اس خاتون کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی دی ہوئی ہے، یہ خاتون نہ تو بلیو بک کا حصہ ہے نہ ہی حکومتی رولز آف بزنس کے تحت سیکیورٹی کی حق دار ہے۔

شہباز گل کا خط میں کہنا ہے کہ وزارت کا سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے حفاظتی حصار کے انتظام کی ہدایت دینا حیران کن ہے، اس وقت پی ٹی آئی اپنے وسائل سے عمران خان کو سیکیورٹی دے رہی ہے، حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی محدود اقدامات کیے گئے ہیں، وزارت کا افسر باتیں کرنے کے بجائے فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئر کرے۔
Load Next Story