بنی گالہ اور پنڈی کے شیطان شیطانی سے باز آجائیں رانا ثناء اللہ

شیخ رشید اور عمران کان جھوٹ بول کر ملک اور قوم کو پھر 'ماموں' بنانا چاہتے ہیں، وزیرداخلہ

شیخ رشید اور عمران کان جھوٹ بول کر ملک اور قوم کو پھر 'ماموں' بنانا چاہتے ہیں، وزیرداخلہ

RAWALPINDI:
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بنی گالہ اور پنڈی کے شیطان شیطانی سے باز آجائیں۔


سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سیاست کا ڈبل شاہ ہے جس نے پاکستان اور عوام کو لوٹ کر اپنی دولت ڈبل کرلی، جب کہ چپڑاسی نے باس کو مال "ڈبل" کرتے دیکھا ہے اسی لئے ڈبل ڈبل بیان سے جاری ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور عمران کان جھوٹ بول کر ملک اور قوم کو پھر 'ماموں' بنانا چاہتے ہیں، بنی گالہ اور پنڈی کے شیطان شیطانی سے باز آجائیں۔
Load Next Story