خاموش فلموں کا دور ختم ہونے سے تھیٹر کا انتقال ہوگیا نصیرالدین شاہ

تینشنل اکیڈمی اور پرفارمنگ آرٹ اچھا کام کررہا ہے، تھیٹرمیں ترقی ہونا شروع ہوئی ہے

تینشنل اکیڈمی اور پرفارمنگ آرٹ اچھا کام کررہا ہے، تھیٹرمیں ترقی ہونا شروع ہوئی ہے۔ فوٹو : فائل

خاموش فلموں کا دور ختم ہونے سے تھیٹر کا انتقال ہوگیا لیکن اب تھیٹر میں دوبارہ ترقی ہونا شروع ہوئی ہے،دہلی اور کراچی میں تھیٹر پر بہتر کام ہورہا ہے،تھیٹر پر کام کرنے والوں کو مقبولیت نہیں مل پاتی،اردو اور ہندی ایک ہی زبانیں ہیں، پاکستان میں معیاری فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں۔


ان خیالات کا اظہار بھارت کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمننگ آرٹ (ناپا) میں جامعات کے طلبہ و طالبات کو تھیٹر اور فلم کے حوالے سے لیکچر میں کیا،اس موقع پر طلبا کے علاوہ ناپا کے سربراہ ضیا محی الدین، زین احمد، ارشد محمود، اکبر اسلام ، ندیم احمد، احمد شاہ، کاشف گرامی، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی، تفصیلات کے مطابق بھارتی معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے ناپا میں منعقدہ لیکچر میں کہا کہ جب خاموش فلموں کا دور ختم ہوا اور آواز کے ساتھ فلمیں آنے لگی اسی وقت سے تھیٹر کا انتقال ہوگیا تھا لیکن اب تھیٹر میں ترقی ہونا شروع ہوئی ہے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کراچی میں بہت اچھا کام کررہا ہے جب کہ دہلی میں نیشنل اسکول آف آرٹ بھی تھیٹر کے فروغ میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔
Load Next Story