ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا سے متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے آئی جی ایف سی
بلوچستان حکومت کی جانب سے پیر کوہ میں 20 بیڈز پر مشتمل اسپتال قائم کر دیا گیا ہے، آئی جی کو بریفنگ
کراچی:
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے ہیضے کی وبا سے متاثرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے پیرہ کوہ کے دورے میں ایف سی حکام اور سول انتظامیہ کی جانب سے وبا پر قابو پانے کیلئے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی (نارتھ) کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ایف سی حکام اور سول انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کرے۔
آئی جی کو بریفنگ دی گئی کہ 26 واٹر بوزر مقامی لوگوں کو صاف پانی فراہم کر رہے ہیں تاکہ مقامی لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے، پیر کوہ میں واٹر سپلائی اسکیم کے پروجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا جس کے لیے 300 ملین جاری کیے جا چکے ہیں، بلوچستان حکومت کی جانب سے پیر کوہ میں 20 بیڈز پر مشتمل اسپتال قائم کر دیا گیا ہے۔
میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ اینٹی بائیوٹک اسیپروکسین کی بروقت فراہمی مؤثر ثابت ہوئی اور متعدد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، بنیادی صحت یونٹس کا بوجھ بانٹنے کے لیے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) پیرکوہ کی عمارت میں ایک خصوصی کولیریا یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ تین اضافی ایمبولینسیں بھی اسٹینڈ بائے پر رکھی گئی ہیں۔ مذکورہ بالا اہم نکات سمیت دیگر اہم امور بھی بریفنگ کا حصہ تھے۔