116 سالہ بھارتی اتھلیٹ نے جوانوں کو ہرا دیا
اترپردیش کے رہائشی دھرم پال نے 200 میٹر کا فاصلہ 46.74 سیکنڈ میں طے کیا
کہا جاتا ہے کہ بڑھاپا ہزار بیماریوں کی جڑ ہے مگر 116 سالہ بھارتی باشندے نے اس کہاوت کو غلط ثابت کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے رہائشی 116 سالہ دھرم پال گجر نے 200 میٹر کا فاصلہ 46.74سیکنڈ میں عبور کرکے نہ صرف ریس دیکھنے والے لوگوں کو حیران بلکہ اپنے ساتھ دوڑنے والے نوجوانوں کو بھی حیران اور پریشان کردیا ۔ 6 فٹ قد کا حامل دھرم پال گجر متعدد میراتھن ریسون میں شرکت کرچکا ہے اور اس کے ووٹر کارڈ کو تسلیم کیا جائے تو ہو دنیا کے معمر ترین افراد میں سے ایک ہے دھرم پال اپنے ساتھیون کے مالی تعاون سے مختلف ایونٹس میںشرکت کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ سادہ اور متوازن غذا کا استعمال ہی میری طویل عمری کا راز ہے ۔