6 ماہ میں 300 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی چیئرمین واپڈا
توانائی منصوبوں کی امدادکیلیے عالمی بینک ودیگرڈونرزسے بات کررہے ہیں، میڈیا سے گفتگو
چیئرمین واپڈا سید راغب حسین نے کہا ہے کہ مارچ 2013 تک مزید300 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائیگی۔
جبکہ 2020 تک20 ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میںشامل ہو جائیگی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایاکہ سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام جاری ہے،ان منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبوں کیلیے درکار فنڈز کے متعلق سوال پر انھوں نے کہاکہ پاکستان توانائی منصوبوں بالخصوص پن بجلی کے شعبے کیلیے مالی امدادکے حصول کیلیے عالمی بینک ودیگر ڈونرزکیساتھ مذاکرات کررہا ہے، دوسرے پہلوئوں پر بھی کام ہورہاہے ۔
انھوں نے بتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر بھی کام جاری ہے اور یہ منصوبہ سال 2016 تک مکمل ہو جائے گااس کے علاوہ تربیلا توسعیی منصوبے پر بھی کام جاری ہے اور1400میگاواٹ کے تربیلا توسیعی منصوبے پر کام آئندہ 4 سال میںمکمل ہونے کاامکان ہے جس سے بجلی کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی اس کے علاوہ دیا میر بھاش ڈیم پر بھی کام جاری ہے اور اس منصوبے سے ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔