کراچی ہاکی پلیئرز کو ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ
بغیر اجازت انٹرکلب سمیت کسی بھی سطح پرایونٹ کا انعقاد غیر قانونی ہوگا
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے شہر قائد کے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ماہانہ وظائف چار مختلف کیٹیگریز میں دیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ کے ایچ اے کے صدر واسع جلیل کی خصوصی ہدایت کے بعد ہنگامی اجلاس میں کیا گیا،ایسوسی ایشن کے چیئرمین اولمپئن افتخار سید کے زیر صدارت اجلاس میں سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر شاہد علی خان و دیگر بھی موجود تھے، فیصلہ کے مطابق اے کیٹیگری میں شامل قومی ہاکی ٹیم میں نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو 5 ہزار، بی کیٹیگری میں شامل کراچی کی سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو 3 ہزار،سی کیٹیگری میں شامل جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو 2 ہزار اورڈی کیٹیگری میں شامل کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ 1 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایاکہ کے ایچ اے کی اجازت کے بغیر انٹرکلب سمیت کسی بھی سطح پر ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد غیر قانونی تصورہوگا، امپائرنگ کوچنگ کلینک کا انعقادکیا جائے گا، دریں اثنا کراچی ہاکی کے صدر واسع جلیل اور سیکریٹری محمد فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مصالحتی کمیٹی اور سابق اولمپئنز کے درمیان پہلی ملاقات کے نتائج قومی کھیل کے لیے خوش آئند ہیں، سابق اولمپئنز کا فیڈریشن کو سپورٹ کرنے کا اعلان قومی کھیل پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔