پی ٹی آئی کے 5 سابق وزرا تا حال سرکاری رہا ئشگاہ پر قابض

پرویز خٹک، زبیدہ جلال، نورالحق قادری، فہمیدہ مرزا اورعثمان ڈار نے رہائش گا ہیں خالی نہیں کیں

حماد اظہر نے منسٹر کالونی کی رہائش گاہ چھوڑ دی، وزارت ہاؤسنگ نے حتمی نوٹس جاری کر دیے۔

MILAN:
منسٹر کالونی سے تاحال متعدد سابق حکومت کے وزرا نے سرکاری رہائش گاہیں خالی نہیں کیں۔

وزارت ہاؤسنگ کے نوٹس کے بعد سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے رہائش گاہ خالی کر دی، 5وزرا نے تاحال رہائش گاہیں خالی نہیں کیں۔


ذرائع کے مطابق باقی رہائش پذیر تحریک انصاف کے وزرا کو بھی وزارت ہاؤسنگ نے رہائش گاہیں خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے، عہدے سے ہٹنے کے بعد 15 دن کے اندر رہائش گا ہیں چھوڑنا ضروری ہوتا ہے، عہدہ ختم ہونے کے باوجود متعدد وزرا منسٹرکالونی میں رہائش پذیر ہیں۔

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، زبیدہ جلال، نور الحق قادری، فہمیدہ مرزا اور عثمان ڈار نے تاحال رہائش گاہیں خالی نہیں کیں، ان سابق وزرا کو بھی وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

 
Load Next Story