ارجن کپور نے زبردست جسمانی تبدیلی سے سب کو حیران کر دیا

اداکارارجن کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی کے بارے میں کھل کر بات کر دی

اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کا وزن کم کرنے کا سفر مشکل تھا لیکن وہ خوش ہیں کہ وہ ٹریک پر رہ سکے(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے معروف اداکارارجن کپور نے اپنی جسمانی تبدیلی کے بارے میں کھل کر بات کر دی، اداکار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ بچپن سے ہی بہت موٹے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم عشق زادے سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں اپنی زبردست جسمانی تبدیلی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 15 ماہ تک اپنے جسم پر سخت محنت کی، تاہم اپنی حیرت انگیز ٹرانسفارمیشن سے سب کو متاثر کرنے کے بعد، ارجن نے اب اپنے اس سفر کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کا وزن کم کرنے کا سفر مشکل تھا لیکن وہ خوش ہیں کہ وہ ٹریک پر رہ سکے۔

ٹائمز آف انڈیا کے دیئے ایک انٹرویو میں ارجن کپور نے کہا، "مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ کورس پر رہنا بہت مشکل تھا، اور اب بھی مشکل ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ گزشتہ 15 مہینوں سے جیسے محنت کر رہا ہوں ویسے ہی کرتا رہوں گا"۔

اداکار نے جسمانی تبدیلی کے معاملے پر ٹائیگر شروف کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "ٹائیگربہت منفرد اور خاص ہے اس کے پاس بہت سے ٹیلنٹ ہیں، وہ ڈانس کر سکتا ہے، ایکشن کر سکتا ہے، اس نے اپنے جسم پر بہت محنت کی ہے، اور صبح 4 بجے اٹھتا ہے، میں جانتا ہوں کہ وہ کتنا نظم و ضبط والا لڑکا ہے"۔

اداکار نے ٹائیگر شروف کے بارے میں مزید کہا کہ "اس میں لوگوں کو اپنا فالوور اور مداح بنانے کی خاصیت ہے جو ہم میں سے کوئی نہیں کر سکتا"۔

ارجن نے کہا کہ "میں کبھی ایسا نہیں بننا چاہتا تھا کیونکہ میں نے کبھی اپنے آپ کو اس کے قابل ہونے کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ میں بچپن سے ہی ایک موٹا بچہ رہا ہوں، میرا سفر مختلف ہے"۔








View this post on Instagram


A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)





تاہم صرف 15 مہینوں میں اتنی زبردست جسمانی تبدیلی لانے پر ارجن کے مداح ان سے بےحد متاثر ہیں اور انسٹاگرام پر اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی ٹرانسفارمیشن کی تصاویر پر اداکار کی خوب تعریف اور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ارجن کپور کو آخری مرتبہ سیف علی خان، جیکولین فرنینڈس اور یامی گوتم کے ساتھ بھوت پولیس میں دیکھا گیا تھا تاہم اب اداکار جان ابراہم، دیشا پٹانی اور تارا ستاریا کے ساتھ ایک ولن ریٹرنز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ ارجن کپور کی نئی فلم ایک ولن ریٹرنز 29 جولائی 2022 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story