جی ای توانائی اہداف کے حصول میں مدد کریگی صارم شیخ

حکومت سے معاہدے کے تحت 2020 تک 54 ہزارمیگاواٹ بجلی کی طلب کو پوراکیا جائیگا

حکومت سے معاہدے کے تحت 2020 تک 54 ہزارمیگاواٹ بجلی کی طلب کو پوراکیا جائیگا. فوٹو فائل

جی ای کی حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سال2020 تک 54 ہزار میگاواٹ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے منصوبے پر کار بند ہے۔

یہ بات حال ہی میں تعینات کیے جانے والے جی ای پاکستان کے صدر و سی ای او صارم شیخ نے کہی۔ انھوں نے کہا کہ جی ای پاکستان کے توانائی، ٹرانسپورٹیشن اورودیگرسیکٹر کے منصوبوں میںخدمات انجام دیتے ہوئے حکومتی اہداف کو پورا کرنے میں معاونت کریگی اوران شعبوں میں فنڈنگ کے اہل وسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ دیگر شعبہ جات میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریگی،انھوں نے کہاکہ جی ای کے عالمی آپریشنز میں پاکستانی مارکیٹ ایک مرکزی مارکیٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔


ایسے حالات میں کہ جب پاکستان توانائی کے روایتی اور قابل تجدید ذرائع کی تلاش میں ہو،ٹرانسپورٹیشن، صحت عامہ کے نظام میں بہتری کے علاوہ صاف اور آلودہ پانی کوقابل استعمال بنانے کیلیے واٹرپروگرام کی ترقی کیلیے سرگرم ہو،کے دوران جی ای اپنی گلوبل لیڈر شپ اورفنی مہارت کیساتھ پاکستان کی مددکرسکتی ہے،ہماری سب سے زیادہ توجہ لوکلائزیشن کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک کی اصل ضروریات پوری ہو سکیںاورہم ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں شراکت دار کی حیثیت سے خدمت کر سکیں۔

جی ای پاکستان کے صدر اورسی ای اوبرائے مشرق وسطیٰ،شمالی افریقہ وترکی نبیل حبیب نے بتایاکہ جی ای نے پاکستان میں طویل المدت شراکت داری قائم کی ہے جس میں ملک کے اساسی ڈھانچے اور معیشت کی جدت کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سمجھوتہ بھی شامل ہے،انھوںنے بتایاکہ نئے صدرصارم شیخ پاکستانی مارکیٹ پرگہری نظر رکھتے ہیںجوکمپنی کو حالیہ زمینی حقائق کے تناظر میں ناگزیر تقاضوں کا مقابلہ کرنے کیلیے اپنی شراکت داری کومزید توسیع دے گی،پاکستان میں GEنیشنل کلین واٹر Initiative کیلیے بھی سرگرم عمل ہے اور نیشنل کلین واٹر پروگرام کے تحت ایک ہزار سے زائد مقامات پر GEالٹرا فلٹریشن سسٹمز استعمال کیے جائیں گے۔

توقع ہے کہ پروگرام کے ذریعے 10 لاکھ سے زائد افرادکوصاف پانی تک رسائی ملے گی جو عالمی ادارہ صحت کے معیار کوبھی پورا کرتاہے،پاکستان میں پہلے قابل تجدید توانائی کے منصوبے میںگنے کے پھوک کی بائیوگیس کااستعمال کیاجائیگاجوایتھانول سے حاصل کی جائیگی اوراس مقصد کیلیے GE ecomagination jenbacher بائیو گیس انجن استعمال کیے جائیںگے، یہ اس طرح تیار کیے گئے ہیں کہ ان سے پاکستان میں 50 ہزارگھروںکی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میںمددملے گی۔
Load Next Story