معروف امریکی ماڈل کورٹنی کارداشیان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی

کورٹنی کارڈیشین نے امریکی موسیقار ٹریوس بارکر سے شادی کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر جاری کر دیں

معروف امریکی ماڈل کورٹنی کارداشیان نے ٹریوس بارکر کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں(فائل فوٹو)

ISLAMABAD:
امریکی ماڈل کورٹنی کارداشیان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 41 سالہ امریکی ماڈل کورٹنی کارداشیان نے معروف امریکی موسیقار ٹریوس بارکر سے شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر جاری کر دیں۔

کارداشیان نے اپنی شادی کی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کیں جن کےساتھ انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا "جب تک موت ہمیں جُدا نہ کر دے"۔








View this post on Instagram


A post shared by Kourtney ❤️ (@kourtneykardash)






کِم کارداشیان نے اپنے خاص دن پر سفید رنگ کا روائتی مغربی لباس جبکہ ان کے شوہر ٹریوس بارکر نے کالا سوٹ اور چشمہ پہنا، نوبیاہتا جوڑے کی ان خوبصورت تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ان تصاویر پراب تک 4 ملین سے زائد لائیکس بھی آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ امریکی ماڈل کِم کارداشیان کی دوسری شادی ہے جبکہ ان کے پہلے شوہر سے ان کے تین بچے بھی ہیں۔
Load Next Story