بھارتی سنگھ نے سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

بھارت میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے داڑھی اور مونچھوں سے متعلق کامیڈی کرنے پر شدید ردعمل دیا

خاتون کامیڈین نے ویڈیو بنا کر وضاحت پیش کی اور معافی مانگی (فوٹو، انٹرنیٹ)

بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کامیڈین کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ داڑھی مونچھوں کے حوالے سے مذاق کرتی نظر آئیں۔ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے داڑھی مونچھوں سے متعلق کامیڈی پر شدید ردعمل دیا، ان کا کہنا ہے کہ خاص انداز میں داڑھی اور مونچھیں رکھنا ہماری پہنچان ہے بھارتی سنگھ نے ہمارا مذاق اڑایا۔

کامیڈین نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'میں کسی کا دل دکھانے کے لیے نہیں بلکہ خوش کرنے کے لیے کامیڈی کرتی ہوں، اگر میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی ہے تو بہن سمجھ کر معاف کر دینا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'آج کل ہر کوئی داڑھی رکھتا ہے، میں نے کسی کا نام لے کر مذاق نہیں اڑایا، کامیڈی کے دوران بس ایک عام سی بات کی تھی، میں خود بھی پنجابی ہوں، کسی کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا'۔








View this post on Instagram


A post shared by Bharti Singh (@bharti.laughterqueen)




Load Next Story