ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی عیدگاہ مسجد کوبھی مندرقراردے دیا

مسلمانوں کو شاہی عیدگاہ مسجد میں نماز کی ادائیگی سے مستقل طورپر روکنے کےلئے درخواست دائر

اترپردیش میں ہندوانتہاپسند مساجد پرقبضے کی مہم چلا رہے ہیں:فوٹو:فائل

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقراردے دیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہرمتھرا کی عدالت میں شاہی عید گاہ مسجد میں نماز کی ادائیگی پرپابندی کے لئے درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست ہندوانتہاپسند وکلا کے 10 ارکان پرمشتمل گروپ نے دائرکی ہے۔ہندوانتہاپسند وکیلوں کے گروپ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متھرا عیدگاہ مسجد اصل میں مندراورلارڈ کرشن کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے مسجد میں نماز کی ادائیگی پرفوری اورمستقل پابندی لگانے کی استدعا بھی کی ہے۔

اترپردیش کی گیان واپی مسجد پربھی ہندو انتہاپسند قبضے کی کوشش کررہے ہیں اوراس سلسلے میں انہیں مقامی انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
Load Next Story