پشاور میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق 2 زخمی

آئی بی اہلکاروں کی سرکی گیٹ کے پاس کمرے میں رہائش تھی، پولیس

آئی بی اہلکاروں کی سرکی گیٹ کے پاس کمرے میں رہائش تھی، پولیس فوٹو:ایکسپریس

WASHINGTON:
حساس ادارے آئی بی کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے علاقے سرکی گیٹ میں حساس اداے (آئی بی) کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سرکی گیٹ کے پاس کمرے میں حساس ادارے کے اہلکاروں کی رہائش تھی، اور گاڑی اہلکاروں کو چھوڑنے گئی تھی کہ دھاک لگائے نامعلوم دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ میں ایک اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story