گرمیوں میں 18 کے بجائے صرف 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی عابد شیر

رواں ماہ 250، جون کے آخر تک 750 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی، میڈیا سے گفتگو

رواں ماہ 250، جون کے آخر تک 750 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمملکت برائے بجلی وپا نی چوہدری عابدشیر علی نے کہاہے کہ جون کے آخرتک 750میگا واٹ بجلی سسٹم میںداخل ہوجائے گی۔


گرمیوں میں 18گھنٹے کی بجائے صرف 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ جس علاقے میں بجلی چوری ہوگی وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے۔ دستی کاذہنی توازن بگڑ چکاہے۔ اس کی کسی بات کاجواب مناسب نہیں۔ وہ اتوارکو اپنی رہائش گا ہ پرمیڈ یا سے گفتگوکررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ گدو پاورپلانٹ سے رواں ماہ 250میگاواٹ اورجون کے آخرتک 750میگاواٹ بجلی سسٹم میںان ہوجا ئے گی جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ صرف 6سے 8 گھنٹے رہ جا ئے گا، گزشتہ حکومت کی طرح 18گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ نہیں کریںگے۔

حکومت میں آنے کے بعداب تک 250میگاواٹ سے زائدکی بجلی چوری روکی۔ انھوںنے کہاکہ 76ارب روپے مختلف کمپنیوں کے ذمے واجب الاداہیں جن کی ریکوری کے لیے سخت اقدام کیے جارہے ہیں۔ جمشیددستی کے بارے میں انھوں نے کہاکہ ان کے کسی بھی سوال کاجواب دینامنا سب نہیں سمجھتا۔ وہ تیل چوری میں ملوث تھے، جب میں نے ان کے بارے میں ٹھوس ثبوت دیے تواوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔ ان کے بیانات ملک کے مقدس ادارے کوبدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔ اگرانھوں نے کسی محفل میں بیٹھ کرکوئی وڈیو بنائی ہے تواس میں خود بھی شا مل تھے۔ انھوں نے کہاکہ یہ ٹوپی ڈراماوہ کس کے کہنے پرکررہے ہیں، جلدپتہ چل جائے گا۔
Load Next Story