پاکستانی طالبعلم کا اعزاز اٹامک لیول پر سائنسی کتاب لکھ دی

گلگت کے شکیل اعظم نے کتاب ایف ایس سی کے بعد لکھی، جرمن پبلشر نے شائع کردی

گلگت کے شکیل اعظم نے کتاب ایف ایس سی کے بعد لکھی،جرمن پبلشرنے شائع کردی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستانی طالبعلم کااعزاز، اٹامک لیول (Particle Physics) پر موناڈسائنس (Monad Science) کے نام سے ایک سائنسی کتاب لکھ دی جسے بین الاقوامی شہرت یافتہ پبلشر LAMBERT Academic Publishing جرمنی نے مکمل تصدیق کے بعد28 فروری2014ء کو شائع کردی ہے۔


یہ کتاب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم شکیل اعظم شاہ نےF.Sc کے بعدایک سال میں مکمل کی تھی۔ اس کتاب میں کوآنٹم فزکس کے معموں کوحل کرنیکی کوشش کی گئی ہے جوپچھلی ایک صدی سے سائنسدانوں کیلیے معمہ بنے ہوئے ہیں۔کتاب میں ایٹمزکے نیوکلیسس کاوجود میں آنا،روشنی کی دوہری خاصیت، آئن سٹائن کی تھیوری آف ریلیٹی ویٹی، مادہ اورانرجی کا تعلق، Heisenberg Uncertainty، مقناطیسیت، کشش ثقل سمیت دیگراہم سائنسی موضوعات پر بحث کی گئی ہے جبکہ کتاب کے دوسرے حصے میں ریاضی سے متعلق پیچیدہ مسائل کوحل کیاگیاہے جن میں کسی بھی ڈگری کے پولینومیئل ایکویشن کوحل کرنا،Pi کیلیے فارمولے اورBeal Conjecture شامل ہیں۔108 صفحات پرمشتمل کتاب کی قیمت49 یورومقررکی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف نے حال ہی میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بی ایس فزکس پروگرام میں داخلہ لیا ہے۔
Load Next Story