11 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ہئیر ڈریسر گرفتار

ملزم نے ہئیر کٹنگ کیلئے آنے والے بچے کو ورغلا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا، ایس پی کینٹ

فوٹو فائل

پنجاب پولیس نے گیارہ سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ہئیر ڈریسر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہئیر ڈریسر نے حجامت (ہئیر کٹنگ) کروانے کےلیے آنے والے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے ملزم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او شاہزیب خان کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان نے مصطفیٰ آباد میں ہئیر ڈریسر کی دکان بنا رکھی ہے، 11 سالہ بچہ ہئیر کٹنگ کروانے گیا تو ملزم نے بچے کو ورغلا کر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ کروایا ہے، اس حوالے سے ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Load Next Story