پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے ماڈلنگ شروع کر دی
شاہین شاہ آفریدی نے مخالف ٹیم کے تینوں اہم پلیئرز روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کو آؤٹ کیا تھا
MONTEVIDEO:
قومی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئےجا رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی مخالف ٹیموں کی وکٹیں گرانے کے ساتھ ہر طرح کی کرکٹ میں پرفارم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شائقینِ کرکٹ ان کی آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ سرگرمیوں میں ضرور دلچسپی لیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والےپاکستانی کرکٹرشاہین شاہ آفریدی نے بدھ کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ذرا منفرد سے انداز کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی ہیرو کی طرح اسٹائل مارتے نظرآرہے ہیں، اس منفردتصویر کو دیکھنے کےبعد کئی کو لگا کہ کرکٹر نے شاید پروفیشن بدل کر ماڈلنگ شروع کر دی ہے۔

جیسے ہی شاہین نے یہ تصویر پوسٹ کی تو ان کے مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے، ذیشان قیوم نامی ایک مداح نے اپنے تبصرے میں براہ راست تعریف کے بجائے ان کے کرکٹ کیریئر کو موضوع بناتے ہوئے لکھا کہ 'سٹائل تو ایسے مارا ہے جیسے روہت شرما، کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کی وکٹیں ایک ہی میچ میں لی ہوں۔'
یاد رہے کہ انڈیا کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے مخالف ٹیم کے تینوں اہم پلیئرز روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کو آؤٹ کیا تھا۔ ساتھی کرکٹر شاداب خان نے بھی شاہین سے سوال پوچھ ڈالا کہ 'ماڈلنگ کب سٹارٹ کی؟ جس کے جواب میں پاکستانی سپیڈ سٹار نے لکھا کہ 'بھائی آپ سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کیریئر کی ابتدا سے ہی اپنے اونچے قد اور نپی تلی بولنگ کے ذریعے مخالف پلیئرز کی وکٹیں بکھیر کر کرکٹ فینز کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
صرف قومی مداح ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کرکٹ ماہرین شاہین کی کارکردگی سے بےحد متاثر ہیں، سابق انگلش کرکٹر ڈیرف گف نے حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 'عمدہ ٹیلنٹ کے مالک شاہین کامیابیوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اپنے بھرپور توانائی کے ساتھ انہوں نے لاہور قلندرز کی کپتانی کی۔ میرا خیال ہے وہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔'
واضح رہے کہ 22 سالہشاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کیریئر کا آغاز ستمبر 2018 میں کیا ، جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو دسمبر 2018 میں کیا ہے۔ وہ اب تک قومی ٹیم کی جانب سے 24 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 40 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔