بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورمسجد نذرآتش کردی
مغربی بنگال میں انتہاپسند ہندو غنڈوں نے مسجد کے پیش امام کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا
کراچی:
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد نذر آتش کردی اورمسلمانوں کے گھروں کوآگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پرحملے کئے اورایک مسجد کوآگ لگا دی۔ ہندوانتہاپسندوں کے گروپوں نے مسلمانوں پرتشدد کیا اورلوٹ مارکی۔ مسلمانوں کی دکانیں لٹنے اورمسجد نذرآتش ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔
مسلمانوں پرحملوں کے دوران مقامی انتظامیہ اورپولیس خاموش تماشائی بنی رہی اورحملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کے سامنے مذہبی نعرے لگائے اورمزید حملوں کی دھمکیا ں دیں۔
دوسری جانب مغربی بنگال میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے پیش امام کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اترپردیش کے ہندوانتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے قدیم تاریخی شہرلکھنو کا نام بدل کرہندوکی مقدس ہستی کے نام پررکھنے کا عندیہ دیا ہے۔