بلاول جلد وطن واپس آجائیں یہ نہ ہو واپسی کا کرایہ اپنی جیب سے دینا پڑے فواد چوہدری
پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کہ زرداری اور شریف کے خلاف مقدمات شفاف طریقے سے انجام کو پہنچیں، فواد چوہدری
THEKRI WALA:
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ ہے وہ غیر ملکی دوروں سے آج کل میں ہی واپسی پکڑیں، یہ نہ ہو واپسی کا کرایہ آپ کو اپنی جیب سے دینا پڑجائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج تمام نظریں سپریم کورٹ کی تاریخی سماعت کی طرف ہیں، جہاں مافیا کی کیس مینجمنٹ کی سازش ایک سوموٹو کے نتیجے میں تباہ ہو گئی ہے، ماضی میں تفتیش اور شہادتوں کو حکومتی اثر کے نیچے تباہ کیا گیا، پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کہ زرداری اور شریف کے خلاف مقدمات شفاف طریقے سے انجام کو پہنچیں۔
فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کو مشورہ ہے کہ وہ غیر ملکی دوروں سے آج کل میں ہی وطن واپس آجائیں، یہ نہ ہو آپ کو واپسی کا کرایہ اپنی جیب سے دینا پڑے، پھر ابو سے ڈانٹ بھی پڑے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 حکومتی صحافیوں نے جس طرح ایف آئی اے کو استعمال کیا وہ ہمارے دل اور ذہن میں نقش ہے، جونہی یہ دور بدلے گا جن بچوں کو اس ظلم اور تکلیف سے دوچار کیا گیا انہیں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مداوا کرنے کا موقع ملے گا۔