کراچی میں بس اسٹینڈ پر کھڑی لڑکی کو تنگ کرنے پر 2 لڑکوں کو دو دو سال قید
عدالت نے ملزمان پر 10 ، 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا
بس اسٹینڈ پر لڑکی کو تنگ کرنے اور تضحیک کرنے سے متعلق مقدمے میں ملزم جعفر اور فیضان کو دو دو سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آوارہ لڑکوں کا لڑکی کو تنگ کرنا مہنگا پڑگیا، کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نیاز حسین کاندھڑو کی عدالت نے بس اسٹینڈ پر لڑکی کو تنگ کرنے اور تضحیک کرنے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے 2 ملزمان جعفر اور فیضان کو 2 ، 2 سال قید کی سزا سنادی۔
مدعی کے مطابق میری بیٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتی ہے، بس اسٹاپ جاتے ہوئے روزانہ کچھ لڑکے اسے تنگ کرتے ہیں، 28 اگست 2021 کو پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نیاز حسین کاندھڑو نے دونوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، جب کہ ملزمان پر 10 ، 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔