وہیل کی سیاحوں کی کشتی پر چھلانگ 4 مسافر زخمی

میکسیکو کی ریاست سینلاؤ کے سمندر میں ہمپیک نامی وہیل غوطے کے دوران اتنی اونچی چھلانگ لگائی کہ وہ کشتی پر آگری

حادثے میں کشتی میں سوار ایک خاتون کی ٹانگ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی (فوٹو، انٹرنیٹ)

MANILA:
شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو کے سمندر میں وہیل نے اچانک سیاحوں کی کشتی پر چھلانگ لگا دی جس کے باعث 4 مسافر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینلاؤ کے سمندر میں ہمپیک نامی وہیل نے غوطے کے دوران اتنی اونچی چھلانگ لگائی کہ وہ کشتی پر آگری، بعد ازاں کشتی اپنا توازن کھو کر دوبارہ سنبھل گئی اور وہیل پھر سے پانی میں چلی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ واقعے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں کشتی میں سوار 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔


اس واقعے میں کشتی کو بھی نقصان پہنچا، زخمیوں میں شامل ایک خاتون کی ہڈیاں بھی ٹوٹیں۔
Load Next Story