کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی
کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے جب کہ موسم ابر آلود رہےگا، محکمہ موسمیات
شہر کے مختلف علاقوں میں صبح صویرے بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا تاہم پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، ملیر، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ کراچی، ائیرپورٹ، گلشن حدید اور دیگر علاقوں میں صبح سویرے بادل جم کر برسے اور طویل عرصے بعد بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید بارش کا امکان ہے جب کہ موسم ابر آلود رہےگا۔
بارش کے باعث کورنگی ایکسپریس وے پر اسکول وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوئے۔ دوسری جانب شہید ملت روڈ پر کوچ الٹنےسےکئی مسافر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ شہر کے نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس سے دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔