’زندگی میں پہلی مرتبہ شیر دیکھا‘ خلیل الرحمٰن کا عمران خان سے ملاقات پر تبصرہ

مجھے امید ہے کہ عمران خان اس بار اور بھی مضبوط ہوکر واپس آئیں گے

کچھ دن قبل خلیل الرحمٰن قمر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی(فائل فوٹو)

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن کی پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات پر تبصرہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ٹی وی انٹریو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں خلیل الرحمٰن عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان نے ان سے پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پوچھا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ 'میں اس ملاقات کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتا۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی شیر نہیں دیکھا لیکن جب میں عمران خان سے ملا تو پہلی بار شیر دیکھا'۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ 'جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان چلا گیا ہے یہ ان کی غلط فہمی ہے وہ ان کا واپس آنے کا دوسرا طریقہ ہے ، مجھے امید ہے کہ عمران خان اس بار اور بھی مضبوط ہوکر واپس آئیں گے'۔

خلیل الرحمن نے شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بھکاری وں کا دیس نہیں ہے اسے بھکاری بنایا گیا ہے، ڈرامہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ 35 سال انہوں نے اپنا مال بنانے اور ہمیں بھکاری بنانے میں صرف کیا ہے '۔

واضح رہے کہ 'میرے پاس تم ہو' جیسےکامیاب ترین ڈرامے کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے چند دن قبل سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر فلم اسٹار شان کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔

Load Next Story