وزیراعظم کی زیرصدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت
اجلاس میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرکاء سے مشاورت کی گئی۔
سیکیورٹی صورتحال پر غور کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا، جس میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل سٹاف اور وزارت داخلہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے واقعےپر ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جب کہ اس کے علاوہ ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کاجائزہ بھی لیا گیا اور وزیر اعظم کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کوموثربنانے اور امن وامان کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرکاء سے مشاورت کی گئی۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی ضلع کچہری میں دہشتگردی کے واقعہ میں ایک ایڈیشنل سیشن جج اور وکلا سمیت 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی جب کہ خیبر ایجنسی میں سڑک کنارے نصب پھٹنے سے ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔