شوٹنگ کے دوران پینے کا پانی بھی جم گیا پرینیتی چوپڑا کی سخت سردی میں شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

پرینیتی نے شوٹنگ کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ برقہ اورگرم جیکٹ پہنی ہوئی ہیں

پرینیتی نے کہا کہ ہم سیٹ پر پانی بھی نہیں پی سکے کیمرہ سمیت ہر چیز جم گئی ہے(فوٹو انسٹاگرام)

پرینیتی چوپڑا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہارڈی سندھو کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نظر آرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی آنے والی نئی فلم کے سیٹ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینیتی اپنے ساتھی اداکار اور گلوکار ہارڈی سندھو کے ساتھ کسی اونچائی والے مقام پرموجود ہیں جہاں شدید ٹھنڈ ہے، وہ مائنس 12 ڈگری سیلسیس میں شوٹنگ کی جدوجہد کے بارے میں بات کرتےہوئے کہتی ہیں کہ 'یہاں اتنی سردی ہے کہ ہم شوٹنگ کے دوران پانی بھی نہیں پی سکے کیونکہ پینے کا پانی جم گیا ہے'۔
اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ 'ہمارے ڈائریکٹر کی داڑھی سے لے کر شوٹنگ کے کیمرے تک سب جم گیا ہے اور ہارڈی اس وقت ہیٹر والے کمرے میں سو رہا تھا'۔








View this post on Instagram


A post shared by Parineeti Chopra (@parineetichopra)





اداکارہ نے برقہ اور اس کے اوپر گرم جیکٹ پہن رکھی ہے جبکہ ہارڈی بھی ہلکے کپڑوں کے اوپر صرف ایک جیکٹ پہنے ہوئے ہیں کیو نکہ وہ فلم کے کسی سین کی شوٹنگ کرنے والے تھے۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، پرینیتی نے کیپشن میں لکھا کہ، ''مائنس 12 ڈگری سیلسیس میرا اب تک کا سب سے ٹھنڈا شوٹ ہے، مگر سب سے اچھی بات یہ تھی کہ میرے ہیرو کو بھی ایک پتلا لباس پہننا پڑا اور میرے ساتھ سردی محسوس کرنی پڑی''۔
اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے مداحوں نے ان سے فلم کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تاہم اداکارہ کونسی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی۔
Load Next Story