پنجاب حکومت ختم ہوگئی اب وفاقی بھی ہونی چاہیے فرخ حبیب

آج چھانگامانگا کی منڈیوں کا خاتمہ ہوگیا، پی ٹی آئی رہنما

آج چھانگامانگا کی منڈیوں کا خاتمہ ہوگیا، پی ٹی آئی رہنما

کراچی:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ختم ہوگئی، اب وفاقی حکومت بھی ختم ہونی چاہیے۔

فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ حمزہ شہباز نے جتنے غیر قانونی احکامات جاری کئے اور جتنے اخراجات کئے وہ بھی واپس ہونے چاہئیں، آج چھانگامانگا کی منڈیوں کا خاتمہ ہوگیا، پنجاب حکومت تو ختم ہوگئی ہے اب وفاقی حکومت بھی ختم ہونی چاہیے۔


یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا

فرخ حبیب نے کہا کہ اب تو آپ کے اپنے گھر سے بھی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں کہ الیکشن کروائے جائیں، جن سیاستدانوں نے ان لوٹوں کو خریدنے پر کروڑوں روپے لگائے وہ اب صرف واش روم کیلئے رہ گئے، اس فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کے رہنے کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑے صوبے میں کسی کو پتہ نہیں چل رہا وزیراعلی کون ہے گورنر کون ہے، یہ بائیس کروڑ کا ملک ہے، اس ملک کے ساتھ جو مذاق چل رہا ہے اس کو ختم کرنا چاہیے، مشوروں کا ٹائم ختم ہوچکا، نئے الیکشن کی طرف ملک کو لے کر جائیں، دو بڑے فیصلوں میں ہماری کامیابیاں ہوئیں، انشاء اللہ تعالی پاکستان بہتری کی طرف جائے گا۔
Load Next Story