خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
پانچ سال سے کم عمر کے 72 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے
ROME:
خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں 23 مئی سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد پولیو مہم پیر صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں شروع کی جائے گی، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 72 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر عبدالباسط نے کہا کہ پولیو کی 30 ہزار 981 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جس میں 27 ہزار 763 موبائل ٹیمیں، 1 ہزار 908 فکسڈ، 1ہزار 161 ٹرانزٹ اور 149 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔
کوآرڈینیٹر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 3 پولیو کیسز سامنے آنے پر انکوائری مقرر کردی گئی ہے، صوبے میں 20 ماہ بعد پولیو کیسز کا سامنے آنا افسوسناک ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغازکر دیا
انہوں نے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان میں کمیونٹی ورکرز کو سپورٹ کررہے ہیں تاکہ بلاخوف مہم کرسکیں جبکہ ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ صوبے میں پولیو کی آخری مہم میں 19 ہزار انکاری خاندان رپورٹ ہوئے تھے جن کو منانے کیلئے محکمہ صحت نے رابطے کی نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔