پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب
ایوان میں 16 ارکان نے ان کی حمایت کی، اسپیکر نے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر انتخاب کی منظوری دے دی
تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لیے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو نامزد کیا گیا۔ آج ایوان میں 16 ارکان نے ان کی حمایت کی جس کے بعد وہ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر انتخاب کی منظوری دی جانے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔