ہندو انتہا پسندوں کا بادشاہ اورنگزیب سے منسوب سڑک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا

(فوٹو: بھارتی میڈیا)

MELBOURNE:
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی ذیلی تنظیم نے مغل بادشاہ اورنگزیب کے نام پر رکھے گئے روڈ کو بابا وشواناتھ کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی ذیلی تنظیم نے مقامی حکومت پر زور دیا ہے کہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے نام پر رکھے گئے روڈ کو جلداز جلد بابا وشواناتھ کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے روڈ پر بینر آویزاں کردیئے۔

پولیس نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تغلق روڈ تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے جبکہ تنظیم کے رہنماء نے کہا کہ اورنگزیب ایک بےرحم مغل حملہ آور تھے جو بھارت کے لیے ایک دھبہ ہے۔


انہوں نے الزام عائد کیا کہ اورنگزیب نے بھارت کے کئی مندروں کو منہدم کرکے ان پر مساجد تعمیر کروائیں، کچھ نام نہاد مورخوں نے کانگریس کے ساتھ مل کر بھارت کی تاریخ میں ان مغل حملہ آوروں کو ہیرو بنادیا لیکن اب ہم مغلوں کی سفاک تاریخ کو عوام کے سامنے لائیں گے اور بتائیں گے کہ اورنگزیب ہیرو نہیں بلکہ ولن تھا۔

مزید پڑھیں: اورنگزیب کا مقبرہ بھی جنونی ہندوؤں کےنشانے پر،گرانے کا مطالبہ

مقامی رہنما نے مزید کہا کہ مغلوں کا دور بھارت کی سنہری تاریخ کا سیاہ باب ہے، اگر انتظامیہ نے روڈ کا نام تبدیل نہیں کیا تو کارکنان سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

اس سے قبل انتہاپسند ہندوؤں نے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ مسمارکرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد مسجد کمیٹی کی درخواست پر محکمہ آثار قدیمہ نے اورنگزیب کا مقبرہ 5 روز کے لئے بند کردیا تھا۔
Load Next Story